مولانا ارشد مدنی نے بھارت میں مسلمانوں کو تعلیمی و قیادتی مواقع سے روکنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جمعیت علمائے ہند (الف) کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ مسلمان نیویارک اور لندن کا میئر بن سکتا ہے، لیکن بھارت میں ایک مسلمان یونیورسٹی کا وائس چانسلر نہیں بن سکتا۔ انہوں نے دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مسلمان سر نہ اٹھا سکیں اور اگر کوئی وائس چانسلر بن بھی جائے تو اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے۔
مولانا مدنی نے الفلاح یونیورسٹی کے مالک کی جیل میں موجودگی پر سوال اٹھایا کہ یہ کیسا عدالتی نظام ہے جہاں ثبوت کے بغیر شخص کو مسلسل قید میں رکھا جاتا ہے؟
مزید برآں، انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75 برسوں میں مسلمانوں کو تعلیم، قیادت اور انتظامی ڈھانچے میں روکا جا رہا ہے، اور ان کا حوصلہ پست کر دیا گیا ہے۔















