بھارت میں 100 روپے رشوت کے الزام میں 39 سال بعد جگیشور پرساد باعزت بری ہوگئے۔
رائے، بھارت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رائے کے 84 سالہ جگیشور پرساد آودھیا کو 39 سال بعد 100 روپے رشوت کے الزام میں عدالت نے باعزت بری کر دیا۔ جگیشور پرساد کو 1986 میں غیر منقسم مدھیہ پردیش کے سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں کلرک کے طور پر کام کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالت کے فیصلے کو جگیشور پرساد نے بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی نوکری ختم ہو چکی، معاشرتی تعلقات ٹوٹ چکے اور بیوی کی موت بھی مناسب علاج نہ کروا سکنے کی وجہ سے واقع ہوئی۔
جگیشور پرساد کا کہنا ہے کہ 39 سال کا وزن اب ہلکا ہو گیا مگر ان کے خاندان پر اس کا اثر بھاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بے قصور تھے لیکن اب کوئی سننے والا نہیں بچا۔















