لاہور کی فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، شہری محتاط رہیں

لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جہاں مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس انتہائی تشویشناک سطح پر پہنچ گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 474 تک پہنچ چکا ہے، جو اسے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست کر رہا ہے۔

ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کے سید مراتب علی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 804، گلبرگ میں 678، ڈی ایچ اے میں 569، پنجاب یونیورسٹی کے اطراف 468 اور ماڈل ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 471 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس 626 اور گوجرانوالہ میں 515 تک پہنچ چکا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو ماسک کے استعمال، غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور گھروں میں ایئر پیوریفائر کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے، ٹریفک کے دباؤ اور صنعتی اخراج کی وجہ سے شہر کی فضا بدترین آلودگی کا شکار ہو رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں