پاکستان نے افغان طالبان سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، قومی سلامتی کے خطرات کا اظہار۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں عاصم افتخار نے کہا کہ 6 ہزار ٹی ٹی پی جنگجو افغانستان میں موجود ہیں اور افغان طالبان کو اپنی سرزمین پر ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، ورنہ پاکستان اپنے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان دہشتگرد گروہوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے اور ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ وہاں دہشتگرد گروہ باہمی تعاون کر رہے ہیں۔ پاکستان نے دراندازی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا ہے اور اس کی بہادر فورسز اور عام شہریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ اقوام متحدہ کی ٹیم نے بھی ٹی ٹی پی کی افغان سرزمین پر موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کے تباہ کن نتائج خطے پر اثر ڈال رہے ہیں، جنگ ختم ہو چکی ہے، اور افغان مہاجرین کو اپنے وطن واپس جانا چاہیے۔















