بین الاقوامی تحقیق میں انکشاف: طویل عمر پانے والے افراد کی اولاد میں بیماریوں کا خطرہ کم

نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 100 سال سے زیادہ عمر پانے والے افراد کی اولاد میں موت اور بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بین الاقوامی تحقیق میں انکشاف: طویل عمر پانے والے افراد کی اولاد میں بیماریوں کا خطرہ کم

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایک نئی بین الاقوامی سائنسی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 100 سال یا اس سے زیادہ عمر پانے والوں کی اولاد میں سنگین بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ تحقیق جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوئی ہے اور 2300 سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق، ان افراد کی اولاد میں موت کا خطرہ 42 فیصد کم پایا گیا جبکہ دل کی بیماریوں کا خطرہ 33 فیصد اور ہائی بلڈ پریشر کا امکان 32 فیصد کم تھا۔

محققین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ان افراد میں اوسطاً پانچ سال بعد ظاہر ہوا اور موت کا وقت تقریباً تین سال مؤخر رہا۔

یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ طویل عمر کے پیچھے جینیاتی خصوصیات کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کا انداز اور ماحول بھی اہم ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ عوامل صحت مند عمر رسیدگی میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ طویل عمر کا راز صرف ایک خاص غذا یا عادت میں نہیں بلکہ جینیاتی اور حیاتیاتی عوامل میں بھی پوشیدہ ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں