خلیج عمان میں امریکی کارروائی سے ایران کا تیل بردار جہاز غرق، کشیدگی میں اضافہ

امریکی فوج نے خلیج عمان میں ایران کا تیل بردار جہاز ڈوبو دیا، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خلیج عمان میں امریکی کارروائی سے ایران کا تیل بردار جہاز غرق، کشیدگی میں اضافہ

خلیج عمان: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ خلیج عمان میں امریکی فوج کی کارروائی کے نتیجے میں ایران کا تیل بردار جہاز ڈوب گیا ہے۔ ایم ٹی کائیلو نامی آئل ٹینکر امریکی فوجی اہلکاروں کی نشانہ بندی سے غرق ہوا۔

سینٹ کام نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ کارروائی امریکی فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ جہاز اب ایران کی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ تہہ میں ہے۔

تاہم، سینٹ کام نے کارروائی کی تفصیلات یا جہاز پر موجود عملے کے بارے میں فوری معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مزید معلومات کا انتظار ہے۔

یہ واقعہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کے پس منظر میں پیش آیا ہے۔ خلیج عمان اور آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں پر عالمی سطح پر نظر رکھی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بحری تنازعے کی تاریخ طویل ہے، جہاں دونوں ممالک کی بحری افواج اکثر آمنا سامنا کرتی رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں