گلگت بلتستان میں بادل پھٹنے سے سیلاب، شاہراہوں کی بندش سے عوام مشکلات کا شکار

گلگت بلتستان میں سیلاب نے شاہراہیں بند کر دیں، مقامی آبادی کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گلگت بلتستان میں بادل پھٹنے سے سیلاب، شاہراہوں کی بندش سے عوام مشکلات کا شکار

گلگت: (رائیٹ ناؤ نیوز) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بادل پھٹنے کے باعث شدید سیلاب آیا، جس سے شاہراہ قراقرم سمیت متعدد سڑکیں بند ہوگئیں۔ زرعی اراضی، مکانات اور بجلی کی فراہمی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

شدید بارشوں کے بعد اچانک سیلاب نے نوبہار گاؤں میں تباہی مچائی، جہاں گش گش جماعت خانہ کو نقصان پہنچا۔ علاقے کی فصلیں اور پھل دار درخت بھی متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب کے باعث امیٹ سے برجنگل جانے والی سڑک بند ہوگئی جبکہ بجلی کی ترسیلی لائین کو بھی نقصان پہنچا۔ راستوں کی بندش نے مقامی آبادی کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع کر دیا۔

متاثرہ افراد نے انتظامیہ سے سڑکوں کی بحالی اور فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام جاری ہے اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث سیلاب کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے خطے میں شدید قدرتی آفات کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں