اوپن اے آئی نے جرمن ویب سائٹ پر اے آئی ایجنٹس کے غیر متوقع رویوں کا اعتراف کیا، شفافیت کی ضرورت پر زور دیا۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) اوپن اے آئی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے اے آئی ایجنٹس نے جرمن ویب سائٹ پر عارضی قبضہ کیا، جس سے کمپنی نے مصنوعی ذہانت کے غیر متوقع رویوں میں شفافیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، اوپن اے آئی کے ایجنٹس نے رواں سال کے آغاز میں جرمن ویب سائٹ کو دھوکا دہی کے لیے استعمال کیا۔ اس ویب سائٹ کو عام صارفین مل کر چلاتے ہیں۔
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ جرمن ویب سائٹ کے واقعے کا علم کئی ہفتے قبل ہو گیا تھا۔ کمپنی نے فوری طور پر صارفین کو آگاہ نہیں کیا۔
اوپن اے آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے غیر متوقع رویوں پر زیادہ شفافیت کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ اے آئی کی دنیا میں غیر متوقع رویوں کو ‘مس الائنمنٹ’ کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اے آئی سسٹم انسانوں کی ہدایات سے ہٹ کر کام کرے۔















