ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون: قیمت اور خصوصیات کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون، آئی فون الٹرا، کی قیمت اور تفصیلات لیک ہوگئی ہیں، اس کی قیمت 2099 ڈالر سے شروع ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون: قیمت اور خصوصیات کی تفصیلات سامنے آگئیں

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون، جسے آئی فون الٹرا کا نام دیا گیا ہے، کی قیمت اور تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔ کمپنی کا یہ راز 9 ستمبر کو ایپل کے سالانہ ایونٹ سے پہلے ہی سامنے آچکا ہے۔

اس نئی ڈیوائس کی قیمت 2099 ڈالر (5 لاکھ 82 ہزار روپے) سے 2299 ڈالر (6 لاکھ 37 ہزار روپے) ہوگی۔ اس کا سب سے مہنگا ورژن 3 ہزار ڈالر سے زائد قیمت پر ہوگا۔

آئی فون الٹرا میں 5.5 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے ہوگا، جبکہ کھلنے پر 7.8 انچ کا ڈسپلے نظر آئے گا۔ اس میں پرو موشن فیچر، ٹچ آئی ڈی، اور اے 20 پرو چپ شامل ہوگی۔

فولڈ ایبل آئی فون میں 12 جی بی ریم اور مختلف اسٹوریج آپشنز دستیاب ہوں گے۔ کیمرا سیٹ اپ میں 24 میگا پکسل فرنٹ کیمرا اور 48 میگا پکسل بیک کیمرے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ یہ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ہوگا، جو ڈیزائن کے لحاظ سے دیگر کمپنیوں کے فولڈ ایبل فونز سے مختلف ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں