پنجاب میں مہمان پرندے پہنچ گئے، وائلڈلائف رینجرز نے 12 غیر قانونی شکاری گرفتار کر لیے۔
پنجاب: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب میں مہمان پرندوں کی آمد کے ساتھ وائلڈلائف رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں۔ ان کارروائیوں میں 12 غیر قانونی شکاری گرفتار کیے گئے ہیں۔
کارروائیوں میں بٹیر کے 13 نیٹنگ گئیرز ضبط کیے گئے اور پانچ شکاریوں پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 55 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوا۔ سات کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔
بہاولپور ریجن میں نایاب کونجوں کا بڑا غول دیکھا گیا ہے۔ وہاں چنکارہ کے ایک شیر خوار بچے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
منچن آباد میں بٹیر کے مبینہ شکاریوں نے وائلڈلائف رینجرز پر فائرنگ کی۔ راجن پور میں مرغابی کے دو شکاریوں پر 70 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ پنجاب میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے وائلڈلائف رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سے نایاب پرندوں اور جانوروں کی حفاظت میں مدد مل رہی ہے۔













