اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 6 ماڈل لانچ کیا، مصنوعی ذہانت کے میدان میں نیا انقلاب

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 6 آسٹرا لانچ کرکے مصنوعی ذہانت کے میدان میں اہم پیشرفت کی ہے۔ یہ ماڈل خودکار کاموں میں انسانی مدد کرسکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 6 ماڈل لانچ کیا، مصنوعی ذہانت کے میدان میں نیا انقلاب

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) اوپن اے آئی نے اپنا جدید ترین اے آئی ماڈل جی پی ٹی 6 آسٹرا متعارف کرایا ہے۔ یہ نیا ماڈل فلیگ شپ آرٹی فیشل انٹیلی جنس سسٹم کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

یہ نظام بنیادی طور پر آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس (AGI) کی تیاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اے جی آئی سسٹم انسانوں کے مخصوص کاموں کو خود کار طریقے سے انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جی پی ٹی 6 سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ریسرچ، خودکار ایجنٹ ورک فلو اور ایڈوانسڈ reasoning میں معاون ہوگا۔ اوپن اے آئی کے مطابق، یہ سسٹم چھپی ہوئی سکیورٹی کمزوریوں کو بھی پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ ماڈل تحریری ہدایات کے ساتھ تصاویر پر مبنی پروموٹس کو بھی تسلیم کر سکتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اس نوعیت کا پہلا ماڈل ہے جو ایسے کام کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جی پی ٹی 6 آسٹرا نے کمپنی کے اندرونی تجربات میں ExploitBench پر 100 فیصد اسکور حاصل کیا۔ یہ نئے سکیورٹی اقدامات کے ساتھ جی پی ٹی 5.6 کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں