مشہور گانا وڈیرے کا بیٹا لڑکی اور رومانس نہ ہونے کی وجہ سے ریجیکٹ کیا گیا، علی گل پیر

علی گل پیر نے انکشاف کیا کہ میوزک چینلز نے ‘وڈیرے کا بیٹا’ گانے کو لڑکی اور محبت کی باتوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے ریجیکٹ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشہور گانا وڈیرے کا بیٹا لڑکی اور رومانس نہ ہونے کی وجہ سے ریجیکٹ کیا گیا، علی گل پیر

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کے معروف ریپر علی گل پیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا مقبول گانا ‘وڈیرے کا بیٹا’ میوزک چینلز نے ریجیکٹ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ گانے میں لڑکی اور محبت کی باتوں کی عدم موجودگی بڑی وجہ بنی۔

علی گل پیر نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں کئی مشکلات کا سامنا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے گانے زیادہ تر معاشرتی مسائل پر مبنی ہوتے ہیں، جو عشق و محبت سے مختلف ہیں۔

انٹرویو کے دوران علی گل پیر نے بتایا کہ ‘وڈیرے کا بیٹا’ گانا انہوں نے اسکول کے تجربات کی بنیاد پر لکھا۔ ان کے اسکول میں وڈیروں کے بیٹے بھی تعلیم حاصل کرتے تھے، جو گارڈز کے ساتھ آتے تھے۔

علی گل پیر نے بتایا کہ انہوں نے 15 ہزار کے بجٹ میں گانا بنایا اور میوزک چینلز کو پیش کیا، لیکن انہیں لڑکی اور رومانس نہ ہونے کی وجہ سے ریجیکٹ کردیا گیا۔

یاد رہے کہ علی گل پیر نے یہ گانا یوٹیوب پر اپلوڈ کیا تھا جہاں اسے چار گھنٹوں میں ایک لاکھ ویوز ملے۔ یہ گانا رات و رات مقبول ہو گیا، جس نے علی گل پیر کو شہرت دلائی۔

دیگر متعلقہ خبریں