بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کیرئیر کے آغاز میں بلا معاوضہ گانے گائے اور انڈسٹری میں عدم برابری کا سامنا کیا۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کیرئیر کے آغاز میں بہت سے گانے بغیر کسی معاوضے کے گائے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کا وجود ہے لیکن ذاتی تجربہ نہیں کیا۔
شریا گھوشال کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے دور سے پہلے خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین ہمیشہ ان کے ساتھ رہے، جس کی وجہ سے کسی کو ہمت نہیں ہوئی۔
انہوں نے انڈسٹری میں معاوضے میں برابری سے متعلق غلط فہمیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ صنفی معاملہ نہیں ہے، لڑکوں کو بھی اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
گلوکارہ نے مزید کہا کہ ارجیت سنگھ کو بھاری رقم نہیں ملتی، یہ غلط فہمی ہے۔ انڈسٹری کے تمام اچھے گلوکار بلا معاوضہ کام کرتے ہیں مگر جائز مطالبہ پر بھاری معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ شریا گھوشال نے کم عمری میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور ان کے والدین ہمیشہ ان کے ساتھ رہتے تھے۔















