لیڈی گاگا نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں تین میک اپ پراڈکٹس استعمال کر کے مختصر میک اپ روٹین شیئر کی، جسے انہوں نے ‘مائی ہولی ٹرینیٹی’ قرار دیا۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤنیوز) معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنی میک اپ روٹین مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اس روٹین میں صرف تین میک اپ پراڈکٹس استعمال کی گئی ہیں۔
لیڈی گاگا نے انسٹاگرام پر ‘گیٹ ریڈی ود می’ ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں انہوں نے ایک منٹ میں کنسیلر، کونٹور اور لِپ لائنر استعمال کر کے اپنا میک اپ مکمل کیا۔
ویڈیو کے آغاز میں لیڈی گاگا کو گلابی فیس ماسک اتارتے دیکھا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے کنسیلر کو آنکھوں کے نیچے اور ماتھے پر لگایا۔
کنسیلر بلینڈ کرنے کے بعد، گلوکارہ نے گالوں، پلکوں، جبڑے، ماتھے اور ناک پر کونٹور کیا۔ آخر میں براؤن لِپ لائنر لگا کر میک اپ مکمل کیا۔
یاد رہے کہ لیڈی گاگا نے اس مختصر روٹین کو ‘مائی ہولی ٹرینیٹی’ قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تین پراڈکٹس ان کے لیے فوری تیار ہونے کا ذریعہ ہیں۔















