مرزا پور دی مووی نے سینما گھروں میں آتے ہی دھوم مچا دی، پہلے روز 25 کروڑ سے زائد کا بزنس

’مرزا پور: دی مووی‘ نے ریلیز کے پہلے دن 25 کروڑ کا بزنس کیا، حالیہ فلموں کی اوپننگ سے بھی زیادہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
’مرزا پور: دی مووی‘ کا شاندار آغاز، پہلے روز 25 کروڑ کا بزنس

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت کی مقبول ویب سیریز ’مرزا پور‘ نے سینما گھروں میں بھی دھوم مچا دی ہے۔ فلمی ورژن ’مرزا پور: دی مووی‘ نے ریلیز کے پہلے دن ہی باکس آفس پر شاندار آغاز کیا۔

فلم 4 ستمبر 2026 کو ریلیز ہوئی، جس میں علی فضل، پنکج ترپاٹھی اور دیویندو جیسے معروف اداکار شامل ہیں۔ ایڈوانس بکنگ میں شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا۔

رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے روز 25 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔ ناقدین اور شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل نے بھی اس کی کارکردگی کو مزید تقویت دی۔

فلم کی پہلے دن کی کمائی حالیہ فلموں ’آوارہ پن 2‘، ’دھمال 4‘ کی اوپننگ سے بھی زیادہ رہی۔ گرمیت سنگھ کی ہدایت کاری میں بنی فلم کو پنیت کرشنا نے تحریر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ’مرزا پور‘ کا آغاز 2018 میں ویب سیریز کے طور پر ہوا تھا۔ 2024 تک اس کے تین سیزنز سامنے آئے، جس کے بعد اسے بڑے پردے پر لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں