پمز اسپتال میں آتشزدگی، ناکافی فائر سیفٹی انتظامات کا انکشاف

پمز اسپتال میں آگ کے بعد ناکافی فائر سیفٹی انتظامات کا انکشاف، وزیراعظم کا ہنگامی اجلاس طلب، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پمز اسپتال میں آتشزدگی، ناکافی فائر سیفٹی انتظامات کا انکشاف

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پمز اسپتال میں آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں اسپتال کی نرسری میں فائر سیفٹی انتظامات کی ناکافی حالت کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 26 اگست کو صبح 6 بج کر 54 منٹ پر آگ کی اطلاع ملی، فائر ٹیمیں 6 منٹ میں موقع پر پہنچ گئیں۔ نرسری سے شدید دھواں اٹھنے کی خبر دی گئی۔

سی ڈی اے رپورٹ میں آگ کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ یا پلگ اوور لوڈ قرار دی گئی جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں 6 فائر ٹینڈرز اور 6 ایمبولینسز شامل تھیں۔

انکشاف ہوا کہ ایمرجنسی ایگزٹس بند یا رکاوٹوں سے بھرے تھے، اسپتال کے سکیورٹی عملے نے رکاوٹ پیدا کی۔ 19 افراد کو بچایا گیا، 7 بچے جاں بحق ہوئے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے واقعے پر ہنگامی اجلاس طلب کیا اور وفاقی سیکرٹری صحت کو عہدے سے ہٹا دیا۔ تحقیقاتی کمیٹی 24 گھنٹوں میں رپورٹ مرتب کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں