غلط فٹ ویئر سے کمر اور گھٹنوں کا درد بڑھ سکتا ہے، ماہرین کی وارننگ

ماہرین کا کہنا ہے کہ غلط فٹ ویئر کا استعمال کمر اور گھٹنوں میں درد کا باعث بن سکتا ہے، صحیح انتخاب ضروری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
غلط فٹ ویئر سے کمر اور گھٹنوں کا درد بڑھ سکتا ہے، ماہرین کی وارننگ

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ غلط فٹ ویئر کا استعمال کمر اور گھٹنوں میں درد کا سبب بن سکتا ہے۔ لوگوں کو جوتے کے چناؤ میں خوبصورتی اور آرام کے ساتھ صحت کا خیال بھی رکھنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق ہر شخص کے لیے ایک ہی قسم کا فٹ ویئر مناسب نہیں ہوتا۔ پاؤں کی ساخت، چلنے کا انداز اور فٹ ویئر کے استعمال کا دورانیہ اہم ہیں۔

ماہرین نے پانچ اقسام کے فٹ ویئر کی نشاندہی کی ہے جو بعض افراد میں درد کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان میں ہوائی چپل، نوکیلے جوتے، کروکس، کولہاپوری چپل اور اونچی ایڑی والے جوتے شامل ہیں۔

ان فٹ ویئر کے استعمال سے جسمانی توازن متاثر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے کمر اور گھٹنوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ لہٰذا فٹ ویئر کے انتخاب میں احتیاط برتنی چاہیے۔

یاد رہے کہ فٹ ویئر کا درست انتخاب نہ صرف فیشن بلکہ صحت کے لیے بھی اہم ہے۔ اگر درد میں بہتری نہ آئے تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں