پمز ہسپتال کو وفاقی حکومت نے تین سال میں 22 ارب روپے کا بجٹ دیا۔ گزشتہ سال کے اخراجات مختص بجٹ سے زیادہ رہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پمز ہسپتال کے گزشتہ تین سال کے مالیاتی بجٹ اور اخراجات کی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق، وفاقی حکومت نے پمز ہسپتال کو تین سال کے دوران 22 ارب روپے کا بجٹ فراہم کیا۔
دستاویزات کے مطابق، گزشتہ سال پمز ہسپتال کے لیے 6 ارب 84 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔
ہسپتال انتظامیہ نے مختص رقم کے مقابلے میں 7 ارب 51 کروڑ روپے خرچ کیے، جو بجٹ سے زیادہ ہیں۔
یاد رہے کہ رواں مالی سال کے لیے پمز ہسپتال کو 7 ارب 63 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔












