پمز اسپتال اسلام آباد میں آگ سے 15 نومولود جاں بحق ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے اور انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ اسپتال کی ایم سی ایچ وارڈ کے تیسرے فلور پر پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ ایئرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے لگی تھی۔
اسپتال حکام کے مطابق نرسری میں 16 بچے موجود تھے، جن میں سے صرف ایک بچہ بچ سکا۔ ضلعی انتظامیہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ ناقابل تلافی نقصان ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر صحت نے 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور انہوں نے اسپتال کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔














