پاکستان میں 105 ادویات کی قیمتوں پر نظرثانی میں تاخیر، ادویات کی قلت کا خطرہ

پاکستان میں ادویات کی قیمتوں پر نظرثانی میں تاخیر سے 105 ضروری ادویات کی قلت کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں 105 ادویات کی قیمتوں پر نظرثانی میں تاخیر، ادویات کی قلت کا خطرہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان میں 105 اہم ادویات کی قیمتوں پر نظرثانی میں دو سال کی تاخیر کے باعث قلت پیدا ہوگئی ہے۔ فارماسیوٹیکل صنعت کے ذرائع کے مطابق قیمتوں میں نظرثانی کی تجاویز وفاقی حکومت کی منظوری کی منتظر ہیں۔

قیمتوں کی سفارشات ان ادویات کے لیے تھیں جو ‘ہارڈ شپ کیٹیگری’ میں شامل ہیں۔ کینسر اور دیگر بیماریوں کی اہم ادویات بازار میں دستیاب نہیں ہیں۔

پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالصمد بدانی نے خبردار کیا کہ اصل ادویات کی قلت سے جعلی ادویات کی فراہمی کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی تاخیر سے دوا ساز کمپنیوں کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے، جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ ہارڈ شپ کیٹیگری کی قیمتوں پر فوری فیصلے ناگزیر ہیں تاکہ ادویات کی دستیابی برقرار رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں