آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے طارق فاروق اسپیکر منتخب ہوگئے، 32 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید 14 ووٹ لے سکے۔
مظفرآباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) مسلم لیگ ن کے طارق فاروق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔
آزاد کشمیر اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے دوران طارق فاروق نے 32 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید صرف 14 ووٹ لے سکے۔
ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں بھی مسلم لیگ ن کے احمد رضا قادری نے 32 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مخالف عامر غفار لون کو 14 ووٹ ملے۔
مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کی اسمبلی میں 31 نشستیں جیتیں، پیپلز پارٹی نے 14 نشستیں حاصل کیں۔ ن لیگ کے اتحاد کے باعث ان کی نشستیں 32 ہوگئیں۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں اس مرتبہ 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوئے، جن میں ن لیگ نے 6 اور پیپلز پارٹی نے 2 پر کامیابی حاصل کی۔













