چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب: پاکستان نے ورچوئل اثاثوں پر پابندی ختم کر کے ریگولیٹڈ نگرانی کا نظام اپنایا

پاکستان نے ورچوئل اثاثوں پر پابندی ختم کر کے ریگولیٹڈ نگرانی کا نظام اپنایا ہے، جس سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نے ورچوئل اثاثوں پر پابندی ختم کر کے ریگولیٹڈ نگرانی کا نظام اپنایا

تاشقند: (رائیٹ ناؤنیوز) چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے ورچوئل اثاثوں پر پابندی ختم کر کے ریگولیٹڈ نگرانی کا نظام اپنالیا ہے۔

سلک روڈ فنانس اینڈ ٹیکنالوجی فورم میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ حکومتوں کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ریگولیٹری ادارہ جاتی صلاحیت پیدا کرنا ہوگی۔

بلال بن ثاقب نے مزید وضاحت کی کہ پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی انفراسٹرکچر کے فروغ کے وسیع مواقع ہیں اور مؤثر ریگولیٹری نظام نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرے گا۔

یاد رہے کہ 2018 کی پابندیوں کے باعث ورچوئل اثاثوں کی سرگرمیاں آف شور پلیٹ فارمز اور پیئر ٹو پیئر چینلز تک منتقل ہوگئیں تھیں، ریگولیشن ضروری ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ پیوارا نے ورچوئل اثاثہ سروس فراہم کنندگان کے لیے لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ کردی ہیں اور پاکستان خودمختار قرضوں کی ٹوکنائزیشن کا جائزہ لے رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں