عمران خان نے مجھے یا بہنوں کو سیاست سے دور رہنے کا حکم نہیں دیا،علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے بہنوں کو سیاست سے دور رہنے کا حکم نہیں دیا، یہ ایجنسیوں کی خبریں ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کا بہنوں کو سیاست سے روکنے کا حکم؟ علیمہ خان کا جواب

راولپنڈی: (رائٹ ناؤ نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے انہیں یا ان کی بہنوں کو سیاست سے دور رہنے کا کوئی حکم نہیں دیا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کو ایجنسیوں کی پھیلائی ہوئی قرار دیا۔

علیمہ خان نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر کہا کہ عمران خان نے نورین نیازی یا ڈاکٹر عظمیٰ کو سیاست سے متعلق کوئی بات نہیں کہی۔ انہوں نے میڈیا کو ایجنسیوں کی خبریں پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ کی طرف سے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں بریکنگ نیوز کے طور پر چلا۔ اگر انہیں ہسپتال نہیں منتقل کیا گیا تو عالمی میڈیا دوبارہ نشر کرے گا۔

علیمہ خان نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے میڈیکل رپورٹس پر بات کرنے کے حکم کی پاسداری کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر عظمیٰ اور ڈاکٹر فیصل سلطان کے حوالے سے بیان کردہ حقائق پریس کانفرنس میں پیش کیے گئے۔

واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں احتجاج کیس کی سماعت کے دوران پراسیکوشن کے سوال پر علیمہ خان روسٹرم پر آئیں۔ ان کے وکیل نے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر جج نے برہمی ظاہر کی اور سماعت میں تعطل آیا۔

دیگر متعلقہ خبریں