فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اہمیت کا حامل ہے، جس میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوگی۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وزیر داخلہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے۔
دورے کے دوران مشرق وسطیٰ میں تنازع کے پائیدار حل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ایران امریکا جنگ میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا اور دونوں فریقوں سے قریبی رابطے میں رہا ہے۔












