چینی روبوٹ کی حیران کن کارکردگی، یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

بیجنگ میں چینی روبوٹ نے 100 میٹر دوڑ میں یوسین بولٹ کا ریکارڈ 9.39 سیکنڈ میں توڑ دیا، جس سے روبوٹ ٹیکنالوجی میں تیز ترقی کا پتہ چلتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی روبوٹ کی حیران کن کارکردگی، یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) بیجنگ میں ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کے پہلے دن چینی روبوٹ نے 100 میٹر دوڑ میں یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ روبوٹ نے یہ فاصلہ 9.39 سیکنڈ میں طے کیا جبکہ بولٹ کا ریکارڈ 9.58 سیکنڈ تھا۔

یہ مقابلہ ہفتے کے روز بیجنگ میں ہوا، جس میں تیان گونگ الٹرا روبوٹ نے حصہ لیا۔ اس روبوٹ کو بیجنگ ہیومنائیڈ روبوٹ انوویشن سینٹر نے تیار کیا ہے۔

دوڑ کے دوران روبوٹ شروع میں پیچھے تھا لیکن آخر میں لائٹننگ روبوٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ لائٹننگ نے یہ فاصلہ 9.47 سیکنڈ میں طے کیا۔

دنیا کے معروف ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے 2009 میں 9.58 سیکنڈ میں 100 میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔ چینی روبوٹ نے 9.39 سیکنڈ کا وقت نکالا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز میں تیان گونگ الٹرا نے 100 میٹر دوڑ 21.50 سیکنڈ میں جیتی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں