لاہور میں ڈیجیٹل بینکنگ فراڈ، 170 سے زائد صارفین متاثر

لاہور میں ڈیجیٹل بینکنگ فراڈ سے 5 افراد کے اکاؤنٹس سے ڈیڑھ کروڑ روپے نکلوائے گئے۔ ایف آئی اے نے 3 رکنی گینگ گرفتار کر لیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں ڈیجیٹل بینکنگ فراڈ، 170 سے زائد صارفین متاثر

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) لاہور میں ڈیجیٹل بینکنگ فراڈ کی بڑی واردات رونما ہوئی ہے۔ نجی بینک کے 170 سے زائد صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے بینکنگ سسٹم سے کروڑ پتی صارفین کا انتخاب کیا۔ انہوں نے ان کے پتے تبدیل کر کے نئے اے ٹی ایم کارڈز کی درخواستیں دیں۔

ملزمان نے گھروں کے باہر ریکی کی اور ڈلیوری بوائے سے اے ٹی ایم کارڈز وصول کیے۔ بعد ازاں 5 افراد کے اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے نکلوائے گئے۔

ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان میں نجی بینک کا ایک افسر اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ملزمان نے بینک کے اندرونی نظام سے صارفین کا ڈیٹا حاصل کر کے کروڑ پتی افراد کو نشانہ بنایا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں