ایران کی معاشی بقا کی جدوجہد، محمد باقرقالیباف کا عراق میں اہم بیان

ایران کی پارلیمان کے اسپیکر قالیباف نے عراق میں امریکی معاشی دباؤ کے خلاف تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی معاشی بقا کی جدوجہد، قالیباف کا عراق میں اہم بیان

بغداد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عراق کے دورے کے دوران ایرانی اور عراقی تاجروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی معاشی دباؤ کا مقابلہ کیے بغیر حکومت کی بقا ممکن نہیں۔

قالیباف نے کہا کہ فوجی طاقت کے باوجود بھوک اور معاشی ترقی کی کمی حکومت کے لیے خطرہ ہے۔ ہمیں ان ظالمانہ پابندیوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے تاکہ قومی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

انہوں نے ایران اور عراق کے درمیان تجارت میں قومی کرنسیوں کے استعمال پر زور دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دوطرفہ تجارت میں ڈالر کا کردار محدود ہو سکے گا۔

قالیباف نے کہا کہ ایران اور عراق کو اپنی اقتصادی ترقی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ تعاون سے دونوں ممالک اپنی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خزانہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کو تاریخ کی سب سے بڑی معاشی تنہائی مہم قرار دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں