امریکا میں اسرائیل مخالف جامعات کے خلاف کریک ڈاؤن بل منظور، وفاقی فنڈز کی روک تھام

امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل بائیکاٹ کرنے والی جامعات کے خلاف بل منظور، وفاقی فنڈز روکنے کی راہ ہموار۔ بل کی سینیٹ منظوری باقی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا میں اسرائیل مخالف جامعات کے خلاف کریک ڈاؤن بل منظور، وفاقی فنڈز کی روک تھام

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی ایوانِ نمائندگان نے اسرائیل کے بائیکاٹ میں شامل ہونے والی جامعات کے خلاف بل منظور کرلیا۔ اس بل کے تحت ایسی جامعات کو وفاقی حکومت کی مالی امداد روکنے کی راہ ہموار ہوگی۔ بل کی منظوری غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم کے بیچ ہوئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ریپبلکن اکثریتی ایوان میں بل کے حق میں 237 اور مخالفت میں 169 ووٹ ڈالے گئے۔ بل کو قانون بننے کے لیے سینیٹ کی منظوری درکار ہوگی۔ ریپبلکن ارکان میں سے 2 نے مخالفت کی جبکہ 33 ڈیموکریٹس نے حمایت کی۔

یہ قانون ایسے وقت میں منظور ہوا ہے جب غزہ جنگ کے باعث فلسطینیوں کی شہادتوں پر امریکا میں اسرائیل پر تنقید بڑھ رہی ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 73 ہزار سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔

غزہ جنگ کے بعد امریکی جامعات میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ہوئے اور اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا۔ امریکی صدر نے بعض جامعات کے خلاف تحقیقات اور وفاقی فنڈز روکنے کی دھمکیاں دیں۔

واضح رہے کہ بی ڈی ایس تحریک اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کرتی ہے۔ بل کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد علمی بحث کو روکنا نہیں بلکہ امتیازی سلوک کو روکنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں