نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد انجینیئرز کا واٹس ایپ گروپ ریسکیو آپریشن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
کٹھمنڈو: (رائیٹ ناؤنیوز) نیپال میں حالیہ سیلاب کے بعد امدادی کارکن لاپتا افراد کی تلاش میں سرنگوں میں سرگرم ہیں۔ انجینیئرز کا واٹس ایپ گروپ ان سرنگوں کے پیچیدہ نظام کو سمجھنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
26 اگست کو دریائے تریشولی میں اچانک سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ انجینیئرز کے واٹس ایپ گروپ میں 500 سے زائد افراد شامل ہیں، جو امدادی کارروائیوں میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔
حکام کے مطابق چھ پن بجلی منصوبوں سے تقریباً 900 افراد لاپتا ہوئے ہیں۔ سرنگوں تک پہنچنا مشکل ہے کیونکہ سیلاب نے راستے بند کر دیے ہیں۔
یہ واٹس ایپ گروپ امدادی کارکنوں کو نقشے فراہم کر رہا ہے، جس سے سرنگوں کے راستوں کا پتہ لگانے میں مدد مل رہی ہے۔ نیپال الیکٹریسٹی اتھارٹی کے مطابق کچھ افراد سرنگوں میں پھنسے ہوسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ نیپال کے حالیہ سیلاب میں 1,200 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 4,000 سے زیادہ لاپتا ہیں۔ اس سے ملک کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 10 فیصد متاثر ہوا ہے۔















