وٹامن بی 2 اور بی 6 کا زیادہ استعمال دل اور گردوں کے لیے مفید قرار

وٹامن بی 2 اور بی 6 کے استعمال سے گردوں کی بیماریوں اور میٹابولک سینڈروم سے بچا جا سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وٹامن بی 2 اور بی 6 کا زیادہ استعمال دل اور گردوں کے لیے مفید قرار

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) گردوں کے دائمی امراض دنیا بھر میں اموات کی 9 ویں بڑی وجہ ہیں۔ ہر 10 میں سے ایک شخص کو ان امراض کا سامنا ہے جس سے جسم میں سیال جمع ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق وٹامن بی 2 اور بی 6 دل، گردوں اور میٹابولک سینڈروم سے بچا سکتے ہیں۔ 14 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

محققین نے دریافت کیا کہ وٹامن بی 2 اور بی 6 کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں سینڈروم کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

وٹامنز بی 2 اور بی 6 جسم میں توانائی کی تبدیلی میں مدد دیتے ہیں اور دل، گردوں کے مسائل سے بچاتے ہیں۔

یاد رہے کہ وٹامن بی 2 دودھ، انڈے، گوشت جبکہ بی 6 مرغی، مچھلی اور آلو سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں