متحدہ عرب امارات کا ایران سے تمام تجارتی و مالی تعلقات معطل کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے ایران کے میزائل حملوں کے بعد تجارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یو اے ای کا ایران سے تجارت معطل، دو بیلسٹک میزائل حملوں کی وجہ سے فیصلہ

دبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی اور مالی تعلقات معطل کر دیے ہیں۔ یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ تجارت، کمرشل تبادلے اور اقتصادی ٹرانزکشنز روک دی گئی ہیں۔

وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا کہ یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا، جو علاقائی و بین الاقوامی امن کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے ایران پر دو بیلسٹک میزائل داغنے کا الزام عائد کیا ہے، تاہم یو اے ای کی وزارت دفاع نے بتایا کہ کوئی میزائل اماراتی سرزمین پر نہیں گرا۔

بیان کے مطابق یو اے ای کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کا سراغ لگایا۔ پہلا میزائل امارات کی حدود کے باہر، جبکہ دوسرا علاقائی پانیوں میں گرا۔

یاد رہے کہ ایران کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں