اے آئی ٹیکنالوجی کے باعث ملازمتوں کا خطرہ، جیفری ہنٹن کی تشویش

جیفری ہنٹن نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے کروڑوں افراد بیروزگار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیاں آٹومیشن میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جو انسانی کاموں کا متبادل بن سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اے آئی ٹیکنالوجی کے باعث ملازمتوں کا خطرہ، جیفری ہنٹن کی تشویش

ٹورنٹو: (رائیٹ ناؤ نیوز) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے باعث ملازمتوں کے ختم ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ کمپیوٹر سائنسدان جیفری ہنٹن نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی کے وسیع اثرات سے کروڑوں لوگ بیروزگار ہو سکتے ہیں۔

جیفری ہنٹن نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں تاکہ آٹومیشن کو بڑھایا جا سکے۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی زیادہ تر انسانی کاموں کا متبادل بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے باعث نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، مگر یہ تعداد ان ملازمتوں کے برابر نہیں ہوگی جو ختم ہوں گی۔ ہنٹن نے مزید کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے طویل مدتی اثرات کی پیش گوئی کرنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ جیفری ہنٹن نے 2024 میں اے آئی پر تحقیق کے لیے فزکس کا نوبیل انعام جیتا تھا۔ وہ عرصہ دراز سے اے آئی ٹیکنالوجی کے خطرات کے حوالے سے انتباہات کر رہے ہیں۔

جیفری ہنٹن نے 2023 میں گوگل کی ملازمت ترک کی تھی، ان کا کہنا ہے کہ برے عناصر اس ٹیکنالوجی کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اے آئی کے اثرات صنعتی انقلاب جیسے ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں