بادام کھانے سے دماغی اور میٹابولک صحت میں بہتری، نئی تحقیق

نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ بادام کھانے سے ہائی بلڈ شوگر کے مریضوں کی دماغی اور میٹابولک صحت میں بہتری آتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بادام کھانے سے دماغی اور میٹابولک صحت میں بہتری، نئی تحقیق

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بادام کھانے سے دماغی اور میٹابولک صحت میں بہتری آتی ہے۔ یہ تحقیق ‘دی جرنل آف نیوٹریشن’ میں شائع ہوئی ہے۔

تحقیق کے مطابق، 40 سے 60 سال کی عمر کے ہائی بلڈ شوگر کے مریضوں پر تحقیق کی گئی۔ ان مریضوں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔

ایک گروپ کو روزانہ 28 سے 40 گرام بادام کھلائے گئے جبکہ دوسرے گروپ کو بادام سے دور رکھا گیا۔ 6 ماہ بعد دماغی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں شامل افراد کے بلڈ شوگر، انسولین، ورم اور خلیاتی تناؤ کو بھی ٹریک کیا گیا۔ نتائج کے مطابق بادام کھانے والے افراد کی دماغی کارکردگی بہتر ہوئی۔

یاد رہے کہ بادام فائبر، پروٹین، صحت کے لیے مفید چکنائی اور دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں جو بلڈ شوگر کنٹرول میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں