چاند کا حقیقی ٹکڑا کراچی میں موجود، نیشنل میوزیم میں عوام کی توجہ کا مرکز

نیشنل میوزیم آف پاکستان میں چاند کا ٹکڑا اپولو 17 مشن کی یادگار ہے، جو پاکستان میں انسانی جدوجہد کی علامت کے طور پر محفوظ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چاند کا حقیقی ٹکڑا کراچی میں موجود، نیشنل میوزیم میں عوام کی توجہ کا مرکز

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) چاند کا ایک حقیقی ٹکڑا کراچی کے نیشنل میوزیم آف پاکستان میں محفوظ ہے۔ یہ ٹکڑا امریکی خلائی مشن اپولو 17 کے ذریعے دسمبر 1972 میں خلا باز زمین پر لائے۔

یہ قیمتی ٹکڑا ایک شفاف ایکریلک گولے میں محفوظ ہے، جس کے ساتھ پاکستان کا قومی پرچم بھی رکھا گیا ہے۔ یہ پرچم اپولو 17 مشن کے دوران خلا اور چاند تک گیا تھا۔

نیشنل میوزیم کے کیوریٹر یعقوب خان نے بتایا کہ یہ ٹکڑا پاکستان کے لیے تاریخی اور منفرد یادگار ہے۔ یہ عوام کی دلچسپی کا اہم مرکز بنا ہوا ہے۔

چاند کا یہ ٹکڑا محض ایک پتھر نہیں بلکہ انسانی جستجو، سائنسی تحقیق اور تاریخ کے یادگار خلائی سفر کی علامت ہے۔ اس ٹکڑے کی موجودگی پاکستان کے سائنسی ورثے کو اجاگر کرتی ہے۔

یاد رہے کہ چاند کا یہ ٹکڑا اپولو 17 مشن کا حصہ تھا، جو انسانی خلائی تحقیق کے بڑے قدم کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اپولو 17، ناسا کا آخری چاند مشن تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں