لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، دہشتگرد ریحان بٹ کی گرفتاری کے بعد فرار کا انکشاف

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے ملزم ریحان بٹ کی گرفتاری کے بعد فرار کا انکشاف ہوا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، دہشتگرد ریحان بٹ کی گرفتاری کے بعد فرار کا انکشاف

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے اہم ملزم ریحان بٹ کی گرفتاری کے بعد فرار کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ راوی روڈ کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس نے کچھ عرصہ قبل ریحان بٹ کو اس کے بہنوئی طارق کے ساتھ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا تھا۔ طارق کے بیگ سے ایک پسٹل برآمد ہوا تھا جس کے بارے میں ملزمان نے بتایا کہ یہ گستاخ کو مارنے کے لیے رکھا گیا تھا۔

پولیس نے طارق پر مقدمہ درج کیا جبکہ ریحان کو شناختی کارڈ نہ ہونے اور کم عمر سمجھ کر چھوڑ دیا۔ پولیس نے دسمبر 2024 میں ریحان بٹ کے خلاف عدیل کو دھمکانے کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔

ریہان بٹ کے فرار کے بعد پولیس نے سابق ایس ایچ او راوی روڈ سمیت دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کی جوائنٹ ٹیم نے ملزم طارق کی گرفتاری کے لیے آزاد کشمیر کا رخ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس ٹیمیں موٹر وے اور دیگر شاہراہوں کی ٹریکنگ کے ذریعہ باغ شہر پہنچ چکی ہیں۔ پولیس ٹیموں نے طارق کے محلے داروں سے بھی پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں