قطر میں ایرانی پائلٹس کی گرفتاری کا انکشاف، ایران کا عالمی اداروں سے مدد کا مطالبہ

ایران نے انکشاف کیا کہ قطر میں 3 ایرانی پائلٹس کی گرفتاری کے بعد ان کی رہائی کے لیے عالمی اداروں سے مدد طلب کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قطر میں ایرانی پائلٹس کی گرفتاری کا انکشاف، ایران کا عالمی اداروں سے مدد کا مطالبہ

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 مارچ کو قطر میں امریکی اڈے پر حملے کے بعد لاپتا ہونے والے 3 ایرانی پائلٹس قطر کی حراست میں ہیں۔ یہ انکشاف ایرانی حکام نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر کیا ہے۔

ایرانی فوجی افسران نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) سے اپیل کی ہے کہ وہ پائلٹس کی حالت کی تحقیقات کرے اور ان کی رہائی کے لیے مدد فراہم کرے۔ بریگیڈیئر جنرل محمد باقرزادہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خط میں پائلٹس کی حالت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل نے بتایا کہ 2 ایرانی جنگی طیارے قطر میں امریکی اڈے پر حملے کے بعد واپسی کے دوران دشمن کے فضائی دفاعی نظام سے نشانہ بنے تھے۔ طیاروں کے عملے کو ایجیکٹ کرنا پڑا، جس میں سے ایک پائلٹ شہید ہوگیا تھا۔

ایرانی حکام کے مطابق قطر نے جنیوا کنونشن کے تحت قیدیوں کے حقوق کا احترام نہیں کیا۔ قطر کی جانب سے گرفتار پائلٹس سے ملاقات یا انٹرویو کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایران نے جنگی جرائم کی دفعات کے تحت اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ قطری وزارت دفاع نے کہا تھا کہ ان کی فضائیہ نے ایرانی طیاروں کو مار گرایا ہے۔ ایران نے اپنے پائلٹس کی رہائی کے لیے عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں