پیٹرولیم لیوی میں 29 فیصد اضافہ، عوام سے 1576 ارب روپے وصول

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے تحت پیٹرولیم لیوی میں 29 فیصد اضافہ کر کے عوام سے 1576 ارب روپے وصول کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرولیم لیوی میں 29 فیصد اضافہ، عوام سے 1576 ارب روپے وصول

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے آمدن اور اخراجات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ آئی ایم ایف کے دباؤ کے باعث پیٹرولیم لیوی میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق، پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی وصولی میں 356 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1576 ارب روپے وصول کیے گئے۔

کسٹمز ڈیوٹی اور کاربن لیوی کی مد میں 26 ارب روپے اضافی وصول کیے گئے۔ اس سے پچھلے سال عوام سے 1220 ارب روپے لیوی وصول کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق، حکومتی اخراجات 892 ارب سے بڑھ کر ایک ہزار ارب روپے سے زائد ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ مالی خسارہ 4763 ارب روپے رہا جو جی ڈی پی کا 2.6 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ این ایف سی کے تحت صوبوں کو 7668 ارب روپے کے فنڈز دیے گئے۔ دفاعی اخراجات میں 18 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سبسڈی میں 22 فیصد کمی ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں