ملک بھر میں مہنگائی میں اضافہ جاری، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی

اگست کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی 0.15 فیصد بڑھی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک بھر میں مہنگائی میں اضافہ جاری، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اگست کے دوسرے ہفتے میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 0.15 فیصد بڑھ گئی۔ اس اضافے کے بعد سالانہ مہنگائی کی شرح 9.11 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیاز کی قیمت میں 24.68 فیصد، چنے کی دال 3.35 فیصد اور مرغی 2.45 فیصد مہنگی ہوگئی ہیں۔ مزید یہ کہ ایل پی جی کی قیمت میں 0.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سالانہ بنیاد پر ٹماٹر کی قیمت میں 143.77 فیصد، پیاز 125.75 فیصد اور گندم کا آٹا 77.41 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کیلے، مونگ کی دال، انڈوں اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ ڈیزل 0.29 فیصد سستا ہوا ہے، جو کہ ایک بڑی کمی ہے۔

یاد رہے کہ ایک سال کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 55.41 فیصد، ڈیزل 34.05 فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 23.02 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ آلو کی قیمت میں 30 فیصد، چینی 17.93 فیصد اور مرغی 17.45 فیصد سستی ہوئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں