امریکی نائب صدر کی ترجیح تیل کی قیمتوں میں کمی، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا بھی مقصد

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے تیل کی قیمتوں کو کم رکھنا اپنی پہلی ترجیح قرار دیا ہے، جبکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا بھی اہم مقصد ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی نائب صدر کی ترجیح تیل کی قیمتوں میں کمی، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا بھی مقصد

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکا کی پہلی ترجیح ملک میں تیل اور گیس کی قیمتوں کو کم رکھنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا دوسری اہم ترجیح ہے۔

جے ڈی وینس نے امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ تیل کی قیمتیں حالیہ تنازع کے ابتدائی دنوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہیں۔ امریکا کوشش کر رہا ہے کہ یہ قیمتیں قابو میں رہیں تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں۔

امریکی نائب صدر نے واضح کیا کہ حکومت کا پہلا مقصد امریکی عوام کے لیے توانائی کی قیمتوں کو سستا رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ عوام اور معیشت کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے، اس لیے اسے قابو میں رکھنا ضروری ہے۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا امریکا کی دوسری اہم ترجیح ہے۔ امریکا توانائی کی قیمتوں کو کم رکھنے کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے پر بھی توجہ دے رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی توانائی کی منڈی شدید دباؤ میں رہی ہے۔ آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی تیل اور گیس کی سپلائی کے حوالے سے اہم سمجھی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں