پاکستان میں نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا آغاز، نوجوانوں کو 1 ارب روپے کی امداد

نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا آغاز پاکستان میں توانائی مسائل کے حل کے لیے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا آغاز، نوجوانوں کو 1 ارب روپے کی امداد

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزارتِ توانائی نے پاکستان میں نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں، محققین اور اسٹارٹ اپس کو جدید تحقیق اور تخلیقی سوچ کے ذریعے توانائی مسائل کے حل میں شامل کرنا ہے۔

پروگرام کے تحت آئندہ تین برسوں میں 1 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ منتخب منصوبوں کے لیے 5 لاکھ روپے تک کے انعامات بھی دیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ اس پروگرام سے نوجوانوں کو رہنمائی اور عملی معاونت فراہم کی جائے گی۔ انوویشن حب ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے خیالات جمع کرائے جا سکیں گے۔

یہ پروگرام پاکستان کے توانائی کے شعبے میں تحقیق کو عملی منصوبوں میں تبدیل کرنے اور مقامی سطح پر جدید حل تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں توانائی کے مسائل کے حل کے لیے تخلیقی سوچ اور جدید ٹیکنالوجی کی اشد ضرورت ہے۔ یہ پروگرام ایک مستقل قومی ادارہ جاتی نظام ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں