آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم نے 8 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے تنظیم کے خلاف سخت کاروائی کی تنبیہ دی ہے۔
راولاکوٹ: (رائیٹ ناؤنیوز) کالعدم تنظیم عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔ ترجمان آزاد کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایس ایس پی خاور علی شوکت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عوامی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے۔ خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
آزاد کشمیر کے عوام نے پرتشدد احتجاج کو مسترد کر دیا ہے۔ تنظیم کے شرپسندوں نے لوگوں کو دھمکیاں دیں، کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔
ایس ایس پی خاور علی نے کہا کہ والدین بچوں پر نظر رکھیں، کالعدم تنظیم کا مقصد ریاستی عملداری کو کمزور کرنا ہے۔
یاد رہے کہ کالعدم تنظیم کا مقصد ریاستی نظام کو نقصان پہنچانا ہے۔ ریاستی املاک اور عوام کی زندگی کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔















