بلوچستان کے سوراب میں بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکے سے 18 دہشتگرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی میں دہشتگردوں کا سراغ لگا لیا۔
سوراب: (رائیٹ ناؤ نیوز) بلوچستان کے ضلع سوراب میں بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکے سے 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دھماکا دہشتگردوں کے وی بی آئی ای ڈی تیار کرنے کے دوران ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشتگرد فتنہ الہندوستان سے وابستہ تھے۔ بھارتی پراکسی دہشتگردوں کی جانب سے ذخیرہ کیے گئے بارودی مواد کے ثانوی دھماکوں نے مزید 3 شہریوں کی جان لی۔
سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ اس کارروائی کے دوران مزید 10 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
پاک فوج کے مطابق، دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور دو جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔














