برطانوی جاسوس ڈرونز کے ذریعے چین کو ڈیٹا منتقل ہونے کا انکشاف، وزارت دفاع نے ڈرونز کیمرے انٹرنیٹ سے ڈس کنیکٹ کر دیے۔
لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) برطانوی بحریہ کے زیر استعمال جاسوس ڈرونز کا ڈیٹا چین کو منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ ڈرونز برطانوی ایلیٹ اسپیشل فورسز کے زیر استعمال ہیں، جن کے کیمروں میں چین ساختہ پرزے لگائے گئے تھے جو حساس ڈیٹا چین کے آئی پی ایڈریس پر منتقل کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2026 سے 12 ملین پونڈز مالیت کے کے تھری اسکاوٹ ڈرونز استعمال ہو رہے تھے۔ انکشاف کے بعد برطانوی وزارت دفاع نے ڈرونز کے کیمرے انٹرنیٹ سے ڈس کنیکٹ کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ ڈرونز برطانیہ کے دفاعی پیکج کا حصہ تھے جو خلیج میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی حفاظت کے لیے پیش کیا جانے والا تھا۔
واضح رہے کہ یہ انکشاف برطانوی فوج کی جاسوسی کے خدشات کو مزید بڑھا دیتا ہے، جبکہ بعض اوقات ڈرونز کے کیمرے بند ہونے کے باوجود فعال رہتے تھے۔
یاد رہے کہ ٹیلی گراف نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ اسی طرح کے خدشات کے باعث اسپیشل فورسز نے چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگا دی تھی۔














