ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری مدت صدارت کی خواہش، امریکی آئین رکاوٹ

ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری مدت صدارت کی خواہش ظاہر کی، لیکن امریکی آئین 2028 کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری مدت صدارت کی خواہش، امریکی آئین رکاوٹ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری مدت کے لیے صدر بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔

جنوبی کوریا روانگی کے دوران ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، آئین واضح طور پر انہیں دوبارہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے روکتا ہے۔

ٹرمپ نے شوق کا اظہار کیا کہ وہ تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنا چاہیں گے، لیکن قانون اس بارے میں واضح ہے۔

امریکی آئین کی 22ویں ترمیم کے تحت کوئی شخص دو بار سے زیادہ صدر نہیں بن سکتا۔ ٹرمپ پہلے ہی دو بار انتخابات جیت چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ ماضی میں بھی تیسری مدت صدارت کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں، جس پر ان کے حامی اور قانونی ماہرین مختلف قیاس آرائیاں کرتے رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں