عاقب جاوید کی بیٹی کی شادی برطانیہ میں ہوئی، تصاویر فرزانہ عاقب نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
لندن: (رائیٹ ناؤنیوز) سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ عاقب کی شادی برطانیہ میں ایک غیر ملکی نوجوان سے ہوئی۔ ان کی والدہ فرزانہ عاقب نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
تصاویر میں عقبہ عاقب سفید عروسی لباس میں دکھائی دیں جبکہ ان کے شوہر نے رسمی سوٹ پہنا ہوا تھا۔ تصاویر میں دونوں کے بازوؤں پر ٹیٹو بھی نمایاں ہیں۔
فرزانہ عاقب نے بتایا کہ شادی 9 اگست کو برطانیہ میں ہوئی۔ انہوں نے دونوں کی خوشگوار زندگی کی دعا بھی کی۔
یاد رہے کہ عقبہ عاقب نے یونیورسٹی آف سسیکس سے میڈیا اور انٹرنیشنل جرنلزم میں گریجویشن مکمل کی تھی۔
واضح رہے کہ فرزانہ عاقب انگریزی شاعری کی معروف مصنفہ ہیں جبکہ عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔















