پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 لاکھ 65 ہزار سے زائد یو آر ایل بلاک کیے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 10 لاکھ 65 ہزار سے زائد یو آر ایل بلاک کر دیے ہیں جو غیر اخلاقی مواد سے متعلق تھے۔
دستاویز کے مطابق، 563 یو آر ایل زیرِ جائزہ ہیں جبکہ 9 ہزار 528 یو آر ایل مسترد کیے گئے ہیں۔ بلاک کیے گئے یو آر ایل کی تعداد 10 لاکھ 65 ہزار سے زائد بتائی گئی ہے۔
دہشتگردی سے متعلق ایک لاکھ 79 ہزار 285 یو آر ایل بلاکنگ کے لیے بھیجے گئے تھے جن میں سے ایک لاکھ 41 ہزار 897 یو آر ایل بلاک کر دیے گئے ہیں جبکہ 23 ہزار 241 یو آر ایل زیرِ جائزہ ہیں۔
اسلام کی عظمت اور پاکستان کی سلامتی کے خلاف مواد میں بالترتیب ایک لاکھ 36 ہزار 891 اور ایک لاکھ 25 ہزار 427 یو آر ایل پراسیس کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مجموعی طور پر 15 لاکھ 42 ہزار 800 یو آر ایل مختلف کیٹیگریز میں بلاک کیے گئے ہیں جبکہ 76 ہزار 874 یو آر ایل زیرِ جائزہ ہیں اور ایک لاکھ 6 ہزار 629 یو آر ایل مسترد کیے گئے ہیں۔














