آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، بابراعظم کی ٹاپ ٹین میں واپسی

نئی آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم نے ٹیسٹ میں 5 درجے ترقی کی جبکہ ون ڈے میں ان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، بابراعظم کی ٹاپ ٹین میں واپسی

دبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ بیٹرز کی درجہ بندی میں 5 درجے بہتری کے بعد دوبارہ ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی ہے۔

نئی رینکنگ کے مطابق عبداللہ شفیق نے بھی 25 درجے بہتری کے بعد ٹیسٹ بیٹرز میں 32ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ سلمان علی آغا اور شان مسعود بالترتیب 38ویں اور 39ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بولرز میں قومی اسپنر نعمان علی 8ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل سرفہرست ہیں جبکہ بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 8ویں نمبر پر موجود ہیں۔ یہ ترقی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی رینکنگ کرکٹ کے معیار اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچنے کا ایک اہم پیمانہ سمجھی جاتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں