شاہین آفریدی کا ورلڈ کپ کپتانی کا دعویٰ، نیشنل چیمپئنز کپ کھلاڑیوں کے انتخاب میں معاون

شاہین آفریدی نے کہا کہ نیشنل چیمپئنز کپ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں مددگار ہوگا، ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب میں آسانی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاہین آفریدی کا ورلڈ کپ کپتانی کا دعویٰ، نیشنل چیمپئنز کپ کھلاڑیوں کے انتخاب میں معاون

ملتان: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ابھی تک قومی ٹیم کے کپتان میں ہی ہوں۔ انہوں نے نیشنل چیمپئنز کپ کی ٹرافی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ نیشنل چیمپئنز کپ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس سے ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ تشکیل دینے میں آسانی ہوگی۔

پاکستان گرینز کے کپتان شاداب خان بخار کی وجہ سے تقریب میں شریک نہ ہوسکے۔ ان کی جگہ فہیم اشرف نے نمائندگی کی۔

نیشنل چیمپئنز کپ 11 سے 18 اگست تک ملتان میں ہوگا۔ پاکستان گرینز، وائٹس، بلوز اور گولڈ کی ٹیمیں سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلیں گی۔

واضح رہے کہ فائنل 18 اگست کو ہوگا۔ چاروں ٹیموں کی قیادت شاداب خان، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور شاہین آفریدی کریں گے۔ تمام میچز سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں