اجنکیا رہانے نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کو ورلڈکپ 2027 تک ٹیم میں شامل کرنے کی حمایت کی ہے، کہتے ہیں کہ ان کی کارکردگی پر شبہ نہیں ہونا چاہیے۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناؤنیوز) بھارت کے سابق کرکٹر اجنکیا رہانے نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے لیے ورلڈکپ 2027 تک کھیلنے کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان سینئر کھلاڑیوں کو مزید کھیلنے کا موقع دینا چاہیے۔
اجنکیا رہانے نے کہا ہے کہ روہت اور کوہلی کی کارکردگی کا جائزہ ہر سیریز کے بعد نہیں لینا چاہیے۔ انہیں ورلڈکپ 2027 تک مکمل اعتماد کے ساتھ ٹیم میں شامل کرنا چاہیے۔
رہانے نے روہت کے تجربے کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت پر کوئی سوال نہیں اٹھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر روہت ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں موقع ملنا چاہیے۔
کرکٹر نے ویرات کوہلی کے لیے بھی یہی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی مکمل حمایت ملنی چاہیے تاکہ وہ بغیر کسی دباؤ کے کھیل سکیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں کی تیاری پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ روہت ورلڈکپ تک تقریباً 40 برس کے ہوجائیں گے اور سلیکٹرز کے لیے توازن برقرار رکھنا چیلنج ہوگا۔















