سنیل نارائن کی شاندار بولنگ سے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی فتح، 21 ڈاٹ گیندوں نے دھوم مچا دی

سنیل نارائن نے سی پی ایل میں 21 ڈاٹ گیندوں سے میچ کا نقشہ بدل دیا، ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز 19 رنز سے فاتح قرار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سنیل نارائن کی شاندار بولنگ سے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی فتح، 21 ڈاٹ گیندوں نے دھوم مچا دی

ٹرینباگو: (رائیٹ ناؤ نیوز) کیریبین پریمیئر لیگ 2026 میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے اسپنر سنیل نارائن نے اپنی تباہ کن بولنگ سے سب کو حیران کر دیا۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف میچ میں نارائن نے 4 اوورز میں 7 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کی بولنگ کا سب سے قابل ذکر پہلو یہ تھا کہ 24 گیندوں میں سے 21 گیندیں ڈاٹ کرائیں، جبکہ صرف تین گیندوں پر رنز بننے دیے۔ نارائن نے پاور پلے کے دوران دو اہم وکٹیں لے کر پیٹریاٹس کو مشکلات میں ڈال دیا۔

نارائن نے تیسرا اور چوتھا اوور میڈن کروا کر ٹی ٹوئنٹی میں ناقابل یقین کارنامہ سر انجام دیا۔ پیٹریاٹس کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 109 رنز بنا سکی۔ بارش کی وجہ سے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی اننگز مکمل نہ ہو سکی۔

تاہم ڈک ورتھ لوئس اسٹرن طریقہ کار کے تحت ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو 19 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ سنیل نارائن اپنی اسپن بولنگ کے لیے مشہور ہیں اور ان کی کارکردگی نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ سنیل نارائن پہلے بھی اپنے شاندار بولنگ سے ٹیم کو کامیابی دلوا چکے ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی نے انہیں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کا اہم حصہ بنا دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں